عیسائی برادری سراپا احتجاج، ملک بھر میں مظاہرے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک گرجاگھر پر اتوار کو ہونے والے دو خودکش حملوں میں اسی افراد کی ہلاکت پر عیسائی برادری سراپا احتجاج ہے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں اور کراچی میں مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
اتوار کو چرچ میں خودکش حملوں کے بعد مسیحی برادری نے احتجاج شروع کیا تھا اور پیر کو بھی اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment